مسلم لیگ ن سے نظریاتی وابستگی‘یہی ہماراسیاسی اوڑھنا بچھونا ہے، کیپٹن (ر) ندیم

سماہنی(تحصیل رپورٹر /نصیر چوہدری سے)مرکزی ممبر مجلس عاملہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سینئر نائب صدر ضلع بھمبر کیپٹن ریٹائرڈ خان ندیم خان نے میڈیا بیان میں حلقہ سماہنی کی تازہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سوال جیسا کہ سربراہ ازاد قافلہ چوہدری محمد رزاق اپنے 17000 ہزار ووٹوں کے ساتھ آج مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں کیا آپ سابق امیدوار اسمبلی چوہدریمحمد رزاق کو اپنا امیدوار تصور کرتے ہیں کے جواب میں انہوں نے چوہدری محمد رزاق کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار بھرپور خوش آمدید کہتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن میں سے 5 امیدواران نے پہلے ہی جماعتی ٹکٹ کے احصول کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں اگر چوہدری محمد رزاق بھی ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے ہیں تو پھر حلقہ سماہنی سے جملہ مسلم لیگی امیدواران برائے ٹکٹ احصول کی تعداد بڑھ کر 6 ہو جائے گی اب ان چھ امیدواران کو پارلیمانی بورڈ سے گزرنا پڑے گا اور چوہدری محمد رزاق سمیت ان چھ میں سے جس بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دے گی وہی ہمارا مشترکہ امیدوار ہو گا اور اس امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا سوال آپ کی نظر میں ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں سے مسلم لیگ ن کا کون سا امیدوار سیاسی لحاظ سے زیادہ مضبوط ہے جواب سابق سینیٹر وزیر و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق حلقہ ایل اے 7 بھمبر ہمارے ضلع کے انتہائی موثر سیاسی قوت کے حامل مضبوط ترین امیدوار ہیں سوال کیا ٹکٹ چوہدری محمد رزاق کے علاوہ بھی کسی امیدوار کو مل سکتا ہے



