مظفرآباد

پی پی اپنی کارکردگی کی بنا پر دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت بنائے گی‘سید وقار مہدی‘شوکت جاوید

اسلام آباد(محاسب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹ آف پاکستان ممبر مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی شاندار کارکردگی کی بنا پر دو تہائی اکثریت حاصل کر دوبارہ حکومت سازی کرے گی چیئرمین بلاول بھٹو صدر پاکستان آصف علی ذرداری زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں غیر سیاسی حکومت سے چھٹکارا اور سیاسی نظام کی بحالی بہت بڑا قومی نظریاتی بریک تھرو ہے غیر سیاسی حکمرانوں نے پاکستان اور کشمیر کے نظریاتی رشتوں میں دراڑیں ڈالیں عوام میں بغاوت کو پروان چڑھایا جو قومی مفادات اور یکجہتی کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے محنت لگن سے پالیسیاں ترتیب دیکر شراکت اقتدار میں عوامی تصور کو یقینی بنا کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے روشن خیال ترقی پسند افکار کو پروان چڑھایا ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کم عمر وزیر اعظم منتخب ہو کر عالمی اعزاز حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ عبد الوحید خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف ظہرانے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مظبوط وفاق اور ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت قومی تشخص عوامی مفادات آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام امن و آشتی کی ضمانت ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہے پیپلز پارٹی نے پاکستان کی سالمیت مظلوم محکوم کشمیریوں کی آزادی اور سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کو پسپا کرنے کیلئے اپنی چار نسلوں کو قربان کیا سید وقار مہدی شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کے شانہ بشانہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں سے مل کر پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم دہشت گردی لا قانونیت انتہا پسندی عدم برداشت کے خلاف میدان عمل میں برسر پیکار رہے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام جمہوری قوتوں اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو اعتماد سازی کے عمل میں شامل کر کے صوبائی تعصب، لسانی گروہ بندی، ذات پات، فرقہ واریت کی لعنت کے خاتمے پر یکجا کیا جائے اور وسیع تر قومی مفادات کی جستجو میں سبز ہلالی پرچم تلے قوم کو مجتمع کیا جانا ناگزیر ہے

Related Articles

Back to top button