اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سید یاسر بخاری کا بنک روڈ، تانگہ اسٹینڈبازاروں کا معائنہ کیا

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سید یاسر بخاری نے بنک روڈ، تانگہ اسٹینڈ اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے بازاروں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ اسسٹنٹ کمشنر نے چار قصابوں کو گرفتار کرتے ہوئے دوکانیں سیل کر دیے متعدد کو جرمانے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ناگزیرہے۔ حکومتی ہدایات پر بازاروں کا معائنہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گراں فروشی ناقابل قبول اسسٹنٹ کمشنر کا اعلان۔ تفیصلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بازاروں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز اے سی مظفرآباد نے تانگہ اسٹینڈ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے بازاروں کا معائنہ کیا موقع پر چیکنگ کی اور چار قصابوں کو زیادہ قیمت کی وصولی اور صفائی کی بناء پر پابند سلاسل کر دیا۔ عوامی حلقوں نے یاسر بخاری کی جانب سے چیکنگ کے سلسلہ کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ معائنوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گراں فروشی کو کنٹرول کیا جائے۔



