مظفرآباد

پٹہکہ، فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل سیل کر دیا، متعدد کو وارننگ

مظفرآباد(محاسب نیوز)پٹہکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پٹہکہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ یہ کارروائی عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران ہوٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری اشیائے خورونوش اور فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، جس پر فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی ہوٹل کو سیل کر دیا۔اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسران فرخ مغل’ اکرم شیخ’ محب علی اور چوہدری کبیر نے کی، جبکہ فوڈ اتھارٹی کے دیگر اہلکاروں نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ہوٹلوں و فوڈ بزنس آپریٹرز کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں انسپیکشن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button