مظفرآباد

عوامی وزیراعظم اور لیڈر شپ بارے نازیبا زبان کا استعمال قابل مذمت“شیخ اظہر

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل آزاد کشمیر شیخ اظہر نے کہا ہے کہ عوامی دلوں پر حکمرانی کرنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کے فرزند ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی کا آغاز ملازمین سکیل 1 کو مستقل کرنا اور ان کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی ادائیگی، پولیس کے ملازمین کو پنجاب طرز پر سکیل اور مراعات دینے کا بڑا اقدام بلدیاتی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پنشن اے جی آفس کے ذریعے ادائیگی، صحت کارڈ، چھوٹے ملازمین کی کم سے کم اجرت 25 سے 37 اور 37 سے 40 ہزار روپے مقرر کرنے تاریخی اقدامات ہیں۔ ساڑے چار سال وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھولنا روزانہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری لگا کر ہزاروں افراد سے ون ٹو ون ملاقات کر کے مسائل پوچھنے اور ان پر فوری عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کرنا پیپلز پارٹی کے جیالوں کے مسائل کو بھی حل کرنا اور ان کو حکومت کا حصہ بنانا اور آزادکشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کو اظہار انہوں نے محاسب فورم میں کیا شیخ اظہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔ عوامی وزیراعظم اور لیڈر شپ پر نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔ عوامی وزیراعظم نے بارہا مرتبہ سوشل میڈیا اور اپنی مختلف تقاریر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی من وعن عملدرآمد کا کہہ چکے ہیں سب سے بڑی بات جب وزیراعظم پاکستان دانش سکول کے افتتاح کے لیے آزادکشمیر آئے تو تب بھی عوامی وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ایل او سی پر بسنے والے مظلوم کشمیریوں کا حوالہ دیتے ہوئے دانش سکول اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا نہ صرف ذکر کیا بلکہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جو وزیراعظم پاکستان نے بنائی تھی

Related Articles

Back to top button