مظفرآباد
چوہدری راج محمد(مرحوم)کی زوجہ‘وقارنذیر ایڈووکیٹ کی دادی محترمہ سپر دخاک
مظفرآباد (محاسب نیوز)سابق ممبر اسمبلی چوہدری راج محمد مرحوم کی زوجہ‘ ماسٹر نذیر کی والدہ محترمہ چوہدری وقار نزیر ایڈووکیٹ کی دادی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر،سابق چیف جسٹس ابرھیم ضیاء،وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی،چوہدری محمد رشید،سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر،چوہدری شہزاد محمود،چیرمین ضلع کونسل سردار امتیاز،سردار مبارک حیدر،معاون خصوصی مبشر منیر اعوان،سابق ممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان،عارف مغل،شجاعت کاظمی،سہنیر صحافی سید آفاق شاہ،ممبران ضلع کونسل،بیروکریٹس،وکلا،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد کی شرکت۔نمازجنازہ معروف عالم دین علامہ اسحاق نقوی نے پڑھائی۔ہٹیاں دوپٹہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر، سابق چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء، چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز عباسی، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار مبارک حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد فرید خان، سابق ممبر ضلع کونسل سید آفاق حسین کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں وہ پیشہ معلمی سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے پسماندہ علاقہ میں علم کی روشنی پھیلانے کیلئے حتی المقدور کوششیں کیں مرحومہ نے اپنی برداری سمیت علاقے کو سدہارنے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ مرحومہ کے شوہر سابق ممبر اسمبلی چوہدری راج محمد کی سیاسی کامیابیوں میں مرحومہ کا بڑا عمل دخل تھا۔ مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو آبائی علاقہ ہڑیالہ کائی منجہ روانہ کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز سہ پہر دوبارہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان ہڑیالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



