چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم سے ورکرز یونین عہدیداران کی ملاقات

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد صاحبزادہ ذوالفقار عالم سے ورکرز یونین کے عہدیداران کی ملاقات پنشن کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم نے ورکرز یونین کے عہدیداران کو جملہ معاملات حل کرانے اور جلد ہی پنشن کی ادائیگی کرنے کی یقین د ہانی کرا دی جس پر ورکرز یونین کے عہدیداران صدر چوہدری راحیل شریف، جنرل سیکرٹری افتخار اعوان، ریاست مسیح سمیت دیگر شامل تھے۔ ورکرز یہونین کے عہدیداران نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر بلدیات ودیہی ترقی چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، میئر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پنشن سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں طویل عرصہ بعد بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا پنشن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے جس سے پنشنرز اور ملازمین کے اندر پانی جانیو الی بے چینی ختم ہوئی ہے ورکرز یونین نے چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم کی یقین دہانی پر احتجاج کی کال واپس لے لی۔


