مظفرآباد

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بولٹن یونٹ کے زیرِ اہتمام کامریڈ انوار بیگ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد 03…

کوٹلی/بولٹن(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بولٹن یونٹ کے زیرِ اہتمام کامریڈ انوار بیگ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں بولٹن کے علاوہ مانچسٹر، بریڈفورڈ، برمنگھم اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کے کے نیپ کے مرکزی راہنما خواجہ ندیم اسلم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جے کے نیپ برطانیہ برانچ کے سینئر رہنما الطاف گلہاروی نے انجام دیے۔ جبکہ مہمان خصوصی نیپ برطانیہ برانچ کے سابق صدر انجینئر خواجہ حسن محمود ایڈووکیٹ تھے۔ جبکہ دیگر مقررین میں کامریڈ ملک طارق صدر جے کے پی این پی برطانیہب برانچ، شکیل جرال سابقہ سیکرٹری جنرل جے کے ایل ایف برطانیہ، مسعود اختر، ملک مظفر، زین بٹ، ناصر سہیل، راجا سکندر، عتیق الرحمن رھے جبکہ دیگر سیاسی راہنماؤں جن چودھری مظہر، راجہ سرور، جاوید طاہری، انیق احمد گلہاروی مسعود احمد، داود شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کامریڈ انوار بیگ مرحوم کی سیاسی اور نظریاتی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی محکوم کشمیری عوام کے حقوق، سماجی انصاف اور آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کیے رکھی۔ مقررین نے کہا کہ کامریڈ انوار بیگ ایک اصول پسند، نظریاتی اور عوام دوست سیاسی کارکن تھے جنہوں نے ہر دور میں سامراجی مفادات کے خلاف واضح اور جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔تقریب میں قائدِ کشمیر مقبول بٹ شہید کی برسی کو منظم، شعوری اور پُرعزم انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ مقبول بٹ شہید کے نظریات، جدوجہد اور سیاسی فکر کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ مقررین نے برطانیہ بھر میں آباد کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ گیارہ فروری دو ہزار چھبیس کو پارلیمنٹ اسکوائر لندن سے انڈین ہائی کمیشن لندن تک ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور بھارتی ریاست کی جانب سے جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی جبر اور فوجی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو نظریاتی بنیادوں پر مزید منظم کیا جائے گا اور برطانیہ سمیت عالمی سطح پر اس تحریک کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ کامریڈ انوار بیگ مرحوم کی قربانیاں اور سیاسی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button