مظفرآباد

حاجی محمد علی خان کھٹڑ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل

مظفرآباد(محاسب نیوز) آ ل پاکستان کھٹڑ قبیلہ اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی محمد علی خان کھٹڑ کے بیٹے عمیر خان کھٹڑ کی دعوت ولیمہ گرینڈ پیلس شادی ہال پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے فرزندان کھٹڑ قبیلہ کے علاؤہ ممتاز سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت سے دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی دعوت ولیمہ میں راولپنڈی، ٹیکسلا، دینہ،خوشاب، سون سکیسر، خانیوال، دومیل، سگری،تھٹہ، مٹھیال، اٹک، واہ کینٹ، ہری پور،فتح جنگ، حسن ابدال، موہڑاں کھٹڑاں، اکھوڑی، مہورہ، سرائے خربوزہ،سرائے عالمگیر کے علاؤہ نیلم ویلی آ زاد کشمیر سے سردار عبدالرشید خان کھٹڑ کی قیادت میں کھٹڑ قبیلہ کے افراد نے کثیر تعداد میں دعوت ولیمہ میں شرکت کی دعوت ولیمہ میں سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب سردار ابرار خان کھٹڑ، صوبائی ممبر اسمبلی خالد وقار خان چمکنی، سابق اسمبلی ممبر و فرزند سابق اسپیکر خیبرپختونخوا ہدایت اللہ خان چمکنی ثاقب خان، ظفر خان کھٹڑ مالک سرینہ ائیر لائنز و برتر نسبتی جنرل حفیظ پاشا سردار اختر علی خان کھٹڑ چیرمین مٹھیال، سردار عابد خان کھٹڑ چیرمین ولیج کونسل ہری پور، ممتاز کاروباری شخصیت سردار لیاقت خان، سردار خالد ایوب خان کھٹڑ ہری پور، ممتاز صحافی ثاقب خان کھٹڑ کے علاؤہ زبیر خان میئر پشاور نے خصوصی طور پر شرکت کی حاجی محمد علی خان کھٹڑ نے ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے ہر ہر فرد کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button