مظفرآبادمیرپور

کوٹلی میں دانش سکول کی منظوری پر اظہارِ تشکر تقریب جلسے کی صورت اختیار کر گئی

کوٹلی(بیورورپورٹ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ضلع کوٹلی کے لیے ملک کی جدید درسگاہ دانش سکول کی منظوری پر عظیم الشان اظہارِ تشکر تقریب جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ اظہارِ تشکر کے سلسلے میں چوہدری عبد الرحمٰن صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برائے برطانیہ و ممبر خصوصی سیاسی کمیٹی امور کشمیر کی صدارت میں ایک بھرپور اور تاریخی تقریب منعقد ہوئی جو عوامی جوش و خروش کے باعث ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد ساجد نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار معروف طفیل نے احسن انداز میں انجام دیے۔ تقریب میں کارکنان، عمائدین شہر، نوجوانوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قیادت کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ تقریب میں سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان، سابق وزیر مال سردار فاروق سکندر، مرکزی صدر مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ آزاد کشمیر سردار محمد زاہد خان، ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک، ذوالفقار ملک سابق ڈی جی سیاسی امور وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ ادریس حیات صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی، راجہ ایوب سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل، ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی، راجہ شاہنواز ایڈووکیٹ، خواجہ خالد محمود، راجہ ریاست خان امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ چڑہوئی، لالہ افتخار، راجہ شوکت حیات، چیئرمین ممتاز، چیئرمین مشتاق ملک، اویس نواز ملک، حافظ اورنگزیب، راجہ رضوان، راجہ آصف، راجہ طالب ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلرز آفتاب پوتا،احتشام الحق ملک سمیت کثیر تعداد میں کارکنان شریک تھے۔ میزبان چوہدری عبد الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور تعلیمی منصوبوں کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دانش سکول جیسے معیاری ادارے ضلع کوٹلی میں قائم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں موٹر ویز، ہائی ویز، بجلی کے منصوبے، تعلیمی اصلاحات اور صحت کے شعبے میں نمایاں کام ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پلوں کی بحالی، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر چوہدری عبد الرحمٰن نے ہولاڑ سے کوٹلی تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان کو درخواست دینے کے حوالے سے بتایا کہ کوٹلی میں پروٹیکٹر آفس کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے جس سے بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رہے اور ضلع کوٹلی کو ایک ماڈل ضلع بنایا جا سکے۔ سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ راجہ ریاست خان نے کہا کہ آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا جبکہ سردار فاروق سکندر نے کہا کہ مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کی ضامن جماعت ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہی خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے اور مسلم لیگ ن اسی مشن پر گامزن ہے۔

Related Articles

Back to top button