پنجابی بعد میں اور پہلے پاکستانی ہوں،مریم نواز

گجرات (صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حلفاً کہہ رہی ہوں کہ بانء پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں، بانء پی ٹی آئی نے میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا اور والدہ کو کینسر ہوا تو ڈرامہ کہا۔ گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، آج وہ جیل میں ہیں،مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان کے بھائی وزیراعظم اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے لیکن ہم تینوں کے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز نے کہا کہ سہولتوں سے محروم کرنا تو درکنار ان کے والد نے تو یہاں تک کہا تھا کہ عمران خان کے سیل میں صرف ایک اے سی ہے ان کو 2 اے سی دیے جانے چاہییں۔بانء پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے، میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرے والد نے کہا کہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی، والد نے میرے سیل میں آ کر بتایا، آج تک نہ میں نے، نہ نواز شریف اور نہ شہباز شریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوا دیں، اے سی ہٹوا دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی، ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو اچھا کھانا نہ دو، اس شخص نے نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا، جو یہ شخص کر رہا ہے، جو اس کی جماعت کر رہی ہے، وہ آپ نے نہیں کرنا، جو بیمار ہے ہم اس کی صحت کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفاء کی دعا کرتے ہیں، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب کہاں جا رہا ہے




