سیاسی بقا‘نظام تسلسل کیلئے ریاست میں ن کی حکومت ناگزیر ہے‘فاروق حیدر

مظفرآباد (محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی سیاسی بقا اور نظام کے تسلسل کے لیے ریاست میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا قیام ناگزیر،ن لیگ ا ن شاء اللہ آئندہ الیکشن جیتنے والی جماعت ہے ہماری کارکردگی عوام کو یاد ہے پاکستان بالخصوص پنجاب میں جو شاندار ترقی ہورہی ہے اس کے ثمرات آزادکشمیر تک پہنچنے کے لیے ن لیگ کا یہاں اقتدار میں آنا ناگزیر،مانسہرہ مظفرآباد،میرپور موٹر وے کا منصوبہ پی ٹی آئی دور میں التوا کا شکار ہوا اب دوبارہ اس پر کام شروع ہونے جارہا ہے جس سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جماعت متحد ہے ہم پورے آزادکشمیر میں اکٹھے ہوکر جائیں گے اور بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گے عوا م کی جوق درجوق شمولیت اس امر کا واضح اشارہ دے رہی ہے کہ انشاء اللہ آزادکشمیر میں آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور اقتدار میں آکر مسلم لیگ ن نے ریاست کے اندر پائیدار ترقی،میرٹ کی بحالی،معاشی خودکفالت اور بے روزگاری میں کمی کے لیے 2016 سے 2021 تک کیے گئے اقدامات کو وہیں سے آگے بڑھاے گی سابق وزیراعظم کا راجہ مجاہد خان اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے منعقدہ پروگرام کے لیے ویڈیو پیغام،اسمبلی میں کارکنان مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت میں کہنا تھا کہ عام انتخابات آزادکشمیر میں سیاست کی سمت کا تعین کرینگے آزادکشمیر کے عوام کو گزشتہ پانچ سال کے دوران ترقی سے محروم رکھا گیا لوگ اب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی،ریاست کی بااختیار،باوسائل حیثیت قائم رکھنے کے لیے مسلم لیگ ن کا برسراقتدار آنا ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ سنجیدہ سیاسی کارکنان او باشعور لوگ مسلم لیگ ن کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں راجہ فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں سیاسی کارکنوں کی آمد ورفت ان کی عوامی مقبولیت کا پیمانہ قرار دی جاتی ہے مسلم لیگ ن کے پاس واضح منشور،ترقی اورخوشحالی کا پروگرام ہے بہترین سیاسی ٹیم کے ہمراہ مسلم لیگ ن آئندہ برسراقتدار آکر تمام محرومیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کریگی پائیدار اور دیرپا ترقی مسلم لیگ ن کا ویثرن ہے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی ترقی کا پہیہ چلے گا عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کارکردگی اور نیک نیتی ضروری ہے جو صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔



