کوٹلہ کو مثالی سیاحتی مرکز بنانا میرا ویژن ہے، میر ارشاد حسن…

بھیڑی(رانا عمران سے)معروف سماجی و کاروباری شخصیت میر ارشاد حسن نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ کو ایک مثالی سیاحتی مرکز بنانا ان کا ویثرن ہے انہوں نے کہا کہ وادی کوٹلہ حسن اور قدرتی خوبصورتی میں یورپ سے کم نہیں ہے محکمہ سیاحت کو سیاحتی ترقی پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ سیکڑوں صحت افزا مقامات موجود ہیں لیکن سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں عرب کے صحراؤں کی طرح اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیر کو بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے سیاحت کے شعبہ میں جتنے بھی وسائل خرچ کیے جائیں کم ہیں میر ارشاد حسن نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے وادی کوٹلہ کا بغیر درختوں کے پہاڑی سلسلہ گنجے پہاڑ پہاڑ کے نام سے مشہور ہے مقامی ثقافت اور پہاڑوں کی سرحدی خوبصورتی لاجواب ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر انڈسٹریز اور ٹورازم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے پڑھے لکھے نوجوان گریجویٹ طلباٗء نوکریوں کے انتظار میں قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں




