ٹیاں بالا: مشہور زمانہ شاہنواز کیانی قتل کیس کا فیصلہ 2ملزمان کو سزائے موت
ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں مشہور زمانہ ”شاہنواز کیانی قتل کیس“ میں ضلعی فوجداری عدالت کا فیصلہ81صفحات پر مشتمل فیصلہ میں دو ملزمان مدثر اورعاطف کو سزائے موت، فیضان اورجاوید کو دس دس سال قید،اوردیگر اقبال مغل، اسرار مغل اور مہتاب کو سات سات سال قید مع جرمانہ سزا سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق ضلعی فوجداری عدالت جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج نگہت سلطانہ اور ضلع قاضی ضیاء الرحیم پر مشتمل عدالت نے مشہور زمانہ ”شاہنواز کیانی قتل کیس“تلی کوٹ یونین کونسل گوجربانڈی کاچھ سات بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان مدثر اقبال ولد محمد اقبال مغل،عاطف سعید ولد محمدسعید مغل کو سزائے موت اورزیر دفعہ 544ض۔ف دس دس لاکھ روپے معاوضہ،مجرمان فیضان عالم ولد محمدعالم مغل،جاوید یونس ولد محمدیونس مغل کو دس سال قید بامشقت اورزیر دفعہ 544ض۔ف پانچ پانچ لاکھ روپے مالی معاوضہ، جبکہ مجرمان محمد اقبال ولد شیر محمد، مہتاب ولد اکبر مغل، اسرار ولد اکبر مغل ساکنان تلی کوٹ تحصیل ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی پر جرم APC302(C) ثابت ہونے پر مجرمان کو سات سات سال قید کی سزاسنائی گئی اورزیر دفعہ 544ض۔ف تین تین لاکھ وپے مالی معاوضہ ادائیگی کا حکم سنایا گیا،مجرمان کی جانب سے طاہر عزیز خان ایڈووکیٹ و عتیق احمدایڈووکیٹ مستغیث مقدمہ کی جانب سے چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، انجم فیروز ایڈووکیٹ اور سرکار کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر محمدبشیر اعوان ایڈووکیٹ نے پیروی کی،مقدمہ قتل بجرائم APC147,148,149,302, 337A(i), 337F (i) ثابت ہونے پر ملزمان کو مجرمان قرار دیاگیا، یاد رہے کہ تین مئی 2020ء کو ہونے والے وقوعہ میں میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول شاہنواز کیانی کی وجہ موت ملزمان عاطف اورمدثر کا خنجر اورچھری سے مقتول شاہنواز کے پیٹ میں وار کرنا ہے جس کے باعث مقتول شاہنوازکیانی کو Septic Shockہوا جوکہ Body سے زائد خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے بمطابق رپورٹ وجہ موت خنجر لگنا بیان ہوا ہے بقیہ ملزمان میں سے جو پکڑنے اورللکارتے ہوئے مجمع خلاف قانون جمع کرنے کاباعث بنے وہ بھی شریک جرم قرار پائے، تاہم ان کی شرکت سنگین نوعیت سے زرا کم ہے جس وجہ سے دیگر ملزمان کو دس دس سال اورسات سات سال قید سنائی گئی ہیں،دیگر ملزمان میں سے ملزمان جاوید اورفیضان نے مقتول شاہنواز کو پکڑا ملزم عاطف نے خنجر نما چھری سے شاہنواز کے پیٹ میں وار کیا جبکہ ملزم مدثر مغل نے چھری سے مقتول شاہنواز کے پیٹ میں بائیں سائیڈ والی پسلی پروار کیا،وقوعہ ہذا میں ملزم اقبال نے اپنے بھتیجے اسرار مغل کودیگر لوگوں کو بلانے کا کہا اورقتل کرنے یعنی کام تمام کرنے کا کہا، عدالت نے کہا کہ ملزمان متذکرہ بالا اپنے افعال اعانت کے ذریعہ مقدمہ ہذا میں بلوہ گیر ہو کر اورمسلح ہوکر اپنی قوت استعمال کرتے ہوئے مقتول شاہنواز کو قتل کیا، مجرمان عاطف ولد سعید اورمدثر ولد اقبال کو باارتکاب جرم زیر دفعہ APC302بطور قصاص سزائے موت دی گئی اورزیردفعہ 544ض ف 10دس لاکھ روپے مالی معاوجہ ادائیگی کا پابند کیا گیا، جو رقم مقتول کے ورثاء کو ادا ہوگی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں Land Revenue Act کے تحت یہ رقم وصول کی جائے گی،باثبات جرم زیر دفعہ APC 148ہردو مجرمان کو دو دو سال قید محض کی سزادی گئی،مجرمان جاوید ولد یونس، فیضان ولد عالم جنہوں نے مقتول شاہنواز کو پکڑا جس کے باعث دیگر ملزمان نے آزادانہ طور پر مقتول پر وار کئے جس باعث مقتول کی موت واقع ہوئی کو باارتکاب جرم زیر دفعہ APC 302(c)دس دس سال بامشقت اورزیردفعہ 544ض ف پانچ پانچ لاکھ روپے مالی معاوضہ کی ادائیگی کا پابند کیا گیا عدم ادائیگی کی صورت میں لینڈ ریونیوایکٹ کے تحت رقم وصول کی جائے گی۔




