مظفرآباد

اے سی یاسر بخاری کا مختلف بازاروں کا دورہ‘جرمانے‘ایکسپائر اشیاء تلف

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سید یاسر بخاری نے انسپکٹر اوزان و پیمائش اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ پلیٹ کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا، جہاں پرائس کنٹرول مہم کے تحت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، صفائی ستھرائی اور وزن و پیمائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، اشیاء کی کوالٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹیم نے متعدد دکانوں پر وزن میں کمی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جبکہ زائد المعیاد (ایکسپائرڈ) اشیاء قبضے میں لے کر تلف کر دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید یاسر بخاری نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور صارفین کو معیاری اشیاء درست وزن کے ساتھ فراہم کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گرانفروشی و ملاوٹ کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے معائنے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ عوام کو مہنگائی اور ناقص اشیاء سے تحفظ مل سکے۔

Related Articles

Back to top button