ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم جاوید اقبال عباسی انتقال کرگئے

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال عباسی طویل عدالت کے باعث جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعداز نماز ظہر بجے آبائی گاؤں دچھور میراں میں ادا کی جائے گی۔ جاوید اقبال عباسی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے گزشتہ روز ان کی طبعت زیادہ خراب ہوگئی اور جمعہ کے روز خالق حقیقی سے جاملے مرحوم جاوید عباسی نے سروس کا آگاز ہائی سکول دچھور میراں سے کلر ک کی حیثیت سے کیا اور ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت تعلیم سے ریٹائرڈ ہوئے۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے۔ غریب اور عام آدمی کے مسائل حل کرنا ان کا شوق تھا۔ غریب پرور اور ملنسار تھے۔ عوامی اور اجتماعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہوں یا بلدیاتی انتخابات یونین کونسل دچھور اں میں ان کی ایک مسلمہ سیاسی حیثیت اور پوزیشن تھی۔ ہر امیدوار ان کی تائید وحمایت حاصل کرنے کی تگ دو میں مصروف تھا۔ مرحوم نے یونین کونسل دچھور میراں کی اجتماعی تعمیر ترقی کے کاموں میں کلیدی کردار ادا کیا جاوید اقبال عباسی کی وفات سے یونین کونسل دچھور میراں ایک سیاسی سماجی ملنسار رہنما سے مرحوم ہوگئی۔ اللہ تعالی انہیں جنت الفردو س میں کروٹ کروٹ جگہ عطاء فرمائے۔



