اسرائیلی جارحیت تمام امت مسلمہ کو ملکر اس کو روکنے کی کوشش کرنا ہوگی‘سردار عتیق

مظفرآباد / راولپنڈی (محاسب نیوز)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اسرائیل کی جانب سے دہشت گردی کانشانہ بنا کر امت مسلمہ کے سپریم لیڈر اور انکے ساتھیوں کو شہید کرنے اور ان کی شہادت کی اور خودمختاری پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے جو سلسلہ شروع کیا ہواہے تمام امت مسلمہ کو ملکر اس کو روکنے کی کوشش کرنا ہوگی یہ انتہائی خطرناک جنگی کھیل کھیل رہا ہے جس کی طویل عرصہ سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی،دنیا میں یوں تو56 اسلامی ممالک ہیں مگر پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو سرفہرست اسلام دشمنوں کی نظروں میں تھا اس کے بعد ایران، عراق اور ترکی ہیں یہ چاروں ممالک اسلام کے دشمنوں کو روزاول سے کٹھک رہے تھے، ان کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے ہمیشہ سازشیں کیں اور دہشت گردی کابازار گرم کئے رکھا، عراق کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ دنیا کے سامنے ہے اسی طرح ترکی پر بھی یلغار کی تیاریاں کی جاتی رہی تاہم اس نے نظام میں تبدیلی کرکے دشمن قوتوں سے بچنے کی کوشش کی ہے، ایران ایک طاقت ور ملک تھا،آیت اللہ خامنہ ای پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے اور دکھ کی اس گھڑی میں اور اسرائیل کی دہشت گردی قابل مذمت ہے، بہت سے تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان جو کہ ہمیشہ اسلام دشمنوں کے نشانے پر رہا اگلا ہدف ہو سکتا ہے لیکن پاکستان پراللہ کا کرم ہے کہ وہ ایک تسلیم شدہ ایٹمی ملک ہے اور اس پر اس طرح کی دہشتگردی کاسوچناایسی سہونی طاقتوں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہوگا، خدا نخواستہ پاکستان پر ایسی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان کی جانب سے دیا گیاجواب تمام بڑے سہونی طاقتوں کے لئے شرم کا مقام ثابت ہو سکتاہے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اوراسکو پڑوسی ممالک کے ساتھ الجھا گیااورروس کو یوکرین، چین کو تائیوان میں مصروف رکھ کرایران پرحملہ کیا گیا،ہندوستان اور اسرائیل ایک دوسرے سے ملکر یہ مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں ۔



