مظفرآباد

انتظامیہ کی جانب سے بدوں ایس او پیز بائیکیا سروس کی بندش احسن اقدام قرار

مظفرآباد (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدوں ایس او پیز بائکیا سروس کی بندش احسن اقدام قرار ذرائع کے مطابق بائکیاسروسز کو مستقل بنیادوں پر ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں باقاعدہ اور منظم نظام کے تحت دوبارہ فعال کیا جائے گا انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں جامع ایس او پیز (SOPs) تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں یاد رہے کے اس سے قبل جس کا دل چاہا بدوں ایس او پیز دن بھر شہر میں سینکڑوں کے حساب سے موٹر سائیکلز پیلے ہیلمنٹ لگائے شہر میں سواریاں اتارتے چڑھاتے رہتے تھے جبکہ ایس او پیز نہ ہونے کے باعث سابقہ ادوار میں ڈکیتوں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور غیر قانونی بائیکیا اسٹاپس نے پوری کر رکھی تھی شہریوں کا کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے بائیکیا سروس شہریوں کی سہولت اور روزگار کا مواقع پیدا کرتا ہے مگر اس کے لئے مکمل ایس او پیز اور اداروں کے پاس ہر بائیکیا رائیڈر کا مکمل ریکارڈ ہونا چاہیئے اور اس کے بعد بائیکیا سروس کی اجازت فراہم کی جائے ۔

Related Articles

Back to top button