مظفرآباد

محمد ندیم خان کو ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں و کشمیر تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محمد ندیم خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں و کشمیر تعینات کر دیا گیا۔اس سلسلے میں محکمہ قانون،انصاف،پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محمد ندیم خان ایڈووکیٹ کا تعلق سماہنی سے ہے ان کا شمار آزادجموں و کشمیر کے مایہ ناز وکلائ میں ہوتا ہے۔وہ آزادجموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،ان کا شمار اُن وکلائ میں ہوتا ہے جو قانونی معاملات کے ساتھ ساتھ سماجی اور عوامی امور میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔وکلائ برادری نے بطور ایڈووکیٹ جنرل ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے

Related Articles

Back to top button