مظفرآباد

پیپلز پارٹی تمام برادریوں‘قبیلوں اور علاقوں کی جماعت ہے‘مختار عباسی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے آرگنائزر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 03 سردار مختار احمد عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام برادریوں، قبیلوں اور علاقوں کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی ہی ملک کے کے اندر وہ واحد جماعت ہے جہ کراچی سے خیبر، راولپنڈی سے کوئٹہ، بھمبر سے تاؤبٹ اور مظفرآباد سے گلگت و بلتستان تک مقبول عام پارٹی ہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز امبور وارڈ نمبر 1 سے بھٹی راجپوت براردی کے درجنوں خاندانوں نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ بھٹی راجپوت خاندان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مختار احمد خان نے مزید کہا کہ آنے والا وقت بھی پیپلز پارٹی کا ہے۔ عوامی موڈ یہ بتا رہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ حلقہ نمبر 3 سے گزشتہ مختصر عرصہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور ہمارے اوپر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 3 کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے بنیادی مسائل حل کریں گے۔ سردار مختار احمد خان نے بھٹی راجپوت برادری کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button