مظفرآباد

ٹھیکیداروں نے گندم سپلائی روک دی،آٹا بحران کا خدشہ

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) ٹھیکیداروں نے آزادکشمیر میں گندم سپلائی فوری طور پر روک دی۔آنے والے وقت میں آزادکشمیر میں آٹے بحران کا خدشہ، آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا امکان۔ ٹھکیداروں کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے میں محکمہ خوراک ناکام۔ گندم سپلائی کے ٹینڈر بھی رک گئے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کو گندم سپلائی کرنے والوں ٹھکیداروں نے سپلائی روک دی ہے ٹھکیداروں کا اظہار ہے کہ ان کے اربوں روپے محکمہ کے ذمہ ہیں۔ محکمہ خوراک ادائیگی کرنیمیں ناکام رہا ہے۔ گندم کی ترسیل رکنے کے باعث گندم ذخیرہ میں کمی ہو گئی ہے آنے والے دنوں میں اگر گندم سپلائی نہ ہو سکی تو آزادکشمیر میں آٹا بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک اپنے معاملات یکسو کرے جہاں جہاں اور جس جس جگہ گندم سپلائی کے معاملات رکے ہوئے ہیں ان کی یکسوئی کرے محکمہ ٹھیکداروں کے معاملات پر توجہ دے تا کہ کسی بھی قسم کی بحرانی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button