نیلم‘ انتظامیہ کے زیر اہتمام سرویکل کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد

نیلم(بیورورپورٹ) محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام CSP/MERF اور Gavi کے تعاون سے سرویکل کینسر کے بچاؤ کی HPV کی 12روزہ ویکسنیشن مہم کے حوالے سے ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی،ڈسٹرکٹ آفیسر سی ایس پی خواجہ لشکر آزاد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی،خواجہ عامر،و دیگر نے نیلم میں پریس کلب میں ہونے والے سیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ایچ پی وی مہم کے ذریعہ ضلع بھر میں 16221 بچیوں کو بچہ دانی کے کینسر کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کیلئے 19 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیموں کی نگرانی کیلئے 17 فرسٹ لیول سپروائزر جبکہ 6 سیکنڈ لیول سپروائزر تعینات ہیں اور ضلعی سطح پر بھی سپروائزر تعینات ہیں۔ ضلع نیلم کے جملہ سکولز، کمیونٹی میں آگاہی سیشن کاسلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم رواں ماہ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہورہی ہے۔ سرویکل کینسر کی ویکسی نیشن مہم بارے محکمہ صحت عامہ، کمیونٹی سروسز پروگرام (CSP)، میڈیکل ایمرجنسی ریزلینس فاؤنڈیشن (MERF) کی آگاہی مہم کوسراہاگیاہے جو کہ لائق تحسین ہے۔