آٹے کی قیمت میں اضافے کا بہانہ، نان بائیوں نے روٹی کا وزن کم کر دیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارالحکومت مظفرآباد میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا بہانہ بنا کر نان بائیوں نے روٹی نان باقر خانی کا وزن کم کر دیا اور قیمتوں میں اضافہ کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی پر دباؤ بڑھا دیا جبکہ آٹے میدے کی قیمت بہت حد تک جب کم ہوئی تو نان بائیوں نے روٹی نان باقر خانی کی قیمت کم نہیں کی جب آٹے کی بوری کی قیمت 7300روپے ہوئی تو روٹی کی قیمت 18روپے تھی قیمت کم نہیں کی اب 12000روپے آٹے کی بوری ہوئی تو قیمت میں اضافے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں شہری عوامی سیاسی سماجی حلقون نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کسی صورت نئے ریٹ جاری نہ کریں بلکہ 100گرام وزن پر عملدرآمد کراتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے تندور سیل کریں محمد عمران، بشیر احمد، رفیق اعوان، طارق حسین ودیگر نے کہا کہ نان بائیو ں کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے۔