مظفرآباد
مظفرآباد میں کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھنے لگا

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگارخصوصی)دارالحکومت میں کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانے کے رجحان میں اضافہ تیز رفتار ی اور ویلنگ سے آئے روز ٹریفک حادثات میں معصوم بچے زندگی کی بازی ہا ر جاتے ہیں یا عمر بھر کیلئے معذور ہو کر والدین کے لیے عمربھر کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ٹریفک پولیس بھی بے بس ہو گئی والدین کو اطلاع کرنے کے باوجود بچوں کو موٹر سائیکل خرید کر دیتے ہیں یا بچے قسطوں پر موٹر سائیکل لیتے ہیں او 3سے 4بچے ایک موٹر سائیک پر سوار ہو کر تیز رفتاری سے چلاتے ہیں یا ویلنگ کرتے ہوئے پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی زخمی کرتے ہیں اور خود بھی زخمی ہو جاتے ہیں اس ساری صورتحال میں سب سے زیادہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کم عمر بچوں بالخصوص سکول جانے والوں کو موٹر سائیکل خرید کر نہ دیں تاکہ بچے حادثوں سے محفوظ رہ سکیں اورپریشانی سے بچ سکیں۔




