1ارب پونچھ پیکیج کا اعلان، فوج سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں، چوہدری انور

راولاکوٹ (بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے راولاکوٹ میں معرکہ حق، بنیان المرصوص جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ پونچھ کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے فوری طور پر 1 ارب روپے کے پونچھ پیکج کا اعلان کرتا ہوں، ہمیں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہے، آزاد کشمیر کے عوام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں، ہمیں قابض اور محافظ افواج میں فرق کرنا ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مسلح افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس دن سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معائدہ ہوا، اس دن سے ہندوستان کے تجزیہ نگاروں پر موت کی سفیدی طاری ہو گی ہے، گزشتہ بہتر گھنٹوں میں ہندوستان نے دوبارہ لیپہ میں ایک بار پھر کشیدگی کی کوشش کی ہے جس کا ہماری بہادر مسلح فوج نے بھرپور جواب دیا، اتحادی حکومت کے وزراء کی سپورٹ اور محبت کی وجہ سے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں، ہماری پاکستان کے ساتھ وفا اور محبت کے رشتے غیر مشروط ہیں اور انشاء اللہ، پاکستان سے یہ محبت قائم و دائم رہے گی، راولاکوٹ کی دھرتی کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں معرکہ حق، بنیان المرصوص جلسہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ فلسطین کے پیچھے پاکستان جیسی فوج نہیں، اس لیے وہاں حالت ابتر ہے، اب پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معائدہ کی وجہ سے پاکستان کا عرب لیگ، یواین اور او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اثر و رسوخ بڑھے گا، اسی بدولت مسلہ کشمیر کو مزید پذیرائی ملے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بردل دشمن کو شکست دی