مظفرآباد

مظفرآباد میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے،اعجازکالا،اعوان

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) دارالحکومت مظفرآباد کے سیاسی و سماجی رہنماء اعجاز کالا اعوان نے کہا ہیکہ دارالحکومت مظفرآباد میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے دارالحکومت میں سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیوٹ ہسپتال بھی مریضوں سے بھی کھچا کھچ بھرے پڑے ہیں مظفرآباد شہر اور اس کے گرد نواح کے ہر گھر میں ڈینگی کے کئی کئی مریض موجود ہیں۔ اب تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے محلوں کے محلے، گھروں کے گھر ہسپتال کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سیاسی و سماجی رہنماء اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ محکمہ صحت میں ڈی جی تعینات نہیں ہو سکا کئی ہفتوں سے ڈی جی پوسٹ خالی ہے اس طرح دیگر متعددی امراض کے بھی کئی ڈائریکٹر تعینات نہیں ہو سکے محکمہ صحت میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں دارالحکومت کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی چار سال قبل بھی ڈینگی آتا تھا محکمہ صحت میونسپل کارپوریشن گلی محلوں میں سپرے کرتے تھے ڈینگی سے متعلق عوام آگاہی مہم چلائی جاتی تھی لیکن اب ایسا کچھ نہیں ٰ ہو رہا پوش علاقوں میں رہنے والا مراعات یافتہ طبقہ شہر کا رخ نہیں کرتا جہاں بڑے بڑے آفیسر، وزراء اور اشرافیہ کے ہاؤسز ہیں وہاں سپرے بھی ہو رہا ڈینگی بھی ان علاقوں کا رخ نہیں کرتا ڈینگی نے بھی غریبوں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ ان حالات میں حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں بلکہ ڈینگی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کریں۔

Related Articles

Back to top button