پاک آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے‘اعجاز مغل

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)پاک آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ہماری فوج ہمارا فخر ہے۔ مضبوط فوج ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنیوالے غیر ملکی ایجنٹ قابل معافی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء اور امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 2لچھراٹ اعجاز احمد مگل نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاک فوج ہماری نظریاتی ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ملک کی مضبوطی کیلئے فوج کے مضبوط ہونا شرط ہے۔ پوری کشمیری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے خدانخواستہ کوئی مشکل وقت آگیا کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔ اعجاز مغل نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی شخص پاک فوج یا دوسرے قومی دفاعی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کرے گا تو ہم خود اس سے آڑے ہاتھوں سے نمٹیں گے۔




