جمعیت علماء اسلام گلگت کا اجلاس،دیگر مذہبی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل
اجلاس میں جماعت کی فعالیت اور آمدہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے طویل گفت و شنید ہوئی،ذرئع

گلگت(پ،ر)مرکزی سیکریٹریٹ کشروٹ گلگت میں امیر؟ امیر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت محترم منہاج الدین کی صدارت میں ضلعی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امراء و جنرل سیکریٹریز اور دیگر ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطیب جامع مسجد حمزہ جٹیال مفتی عطاء اللہ اور ضلع استور کے جنرل سیکریٹری پروفیسر مولانا انور ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت کی فعالیت اور آمدہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے طویل گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں ضلع گلگت کے حلقہ نمبر 1 حلقہ نمبر 2 اور حلقہ نمبر 3 میں علماء ورکرز کنونشن کے جلد از جلد انعقاد کے سلسلے میں یہ فیصلہ ہوا کہ 05 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو تحصیل گلگت کا اجلاس جاگیر بسین میں، جبکہ 12 اکتوبر کو تحصیل جگلوٹ کا اجلاس جگلوٹ میں منعقد ہوگا جس میں علماء ورکرز کنونشن کے انعقاد کیلئے مشاورت ہوگی۔ اور 19 اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں کنونشن کا انعقاد ہوگا۔ اس کے علاوہ ضلعی مجلس شوری کا دستوری اجلاس 26 اکتوبر 2025 کو مرکزی سیکریٹریٹ سے متصل مسجد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں گلگت کے تینوں حلقوں سے آنے والے انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے دیگر مذہبی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں مشن نور کی آڑ میں قادیانیت کے سلوگن کو عام کرنے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو شامل کر کے مضبوط اسلامی بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں گلوبل محمود فلوٹیلا کی کامیابی اور ان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ سے بات چیت کرے۔ اجلاس میں حالیہ دنوں وفات پانے والی عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر غلام نصیر بابا چلاسی کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیگر مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں تنظیم اہل السنۃ والجماعہ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری محترم محمد نواز صاحب کے فرزند قاری نوید کی ناگہانی موت پر دکھ کر اظہار کیا گیا نیز جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سالار محترم صوبیدار ریٹائرڈ بہرام خان کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کی گئی اور جملہ مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کر کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مفتی عطاء اللہ، منہاج الدین، مولانا نثار احمد، مولانا مقصود احمد، میر بہادر، پروفیسر مولانا انور ناصر، مولانا مصعب ملک، مولانا رحمت اللہ سراجی، مفتی فرمان ولی، محترم نیکا خان حافظ عنایت اللہ، مولانا در لدار عزیزی، مولانا قاسم، قاری محمد مجاہد، حاجی اجلال حسین، شیر اللہ مقبون، عقیل خان، محمد فاروق، مفتی یاسین اقبال مناوری، یونس،راجہ مولانا نواز ناجی، محمد فیروز، مولانا حضرت نبی، پختون ولی، بہرام خان مفتی آصف، مفتی رفیع، مولانا اکرام الدین، محمد عارف غذری اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جماعت کی مضبوطی اور کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔