ٓاے سی رورل یاسر بخاری کا لنگرپورہ اورسبڑی بازاروں کا دورہ

لنگر پورہ /سبڑی (سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر رورل سید یاسر بخاری نے اپنے عملہ کے ہمراہ گزشتہ روز دیہی علاقوں کے بازاروں لنگرپورہ /سبڑی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی کا وزن چیک کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت کے ریٹس کوالٹی اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ریٹس معلوم کیے اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی طرف سے طے کردہ ریٹ لسٹ کے تحت اشیاء فروخت کریں۔ اس موقع پر تارجوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تاجر سنت رسول کے مطابق اپنا کاروبار کریں مناسب منافع لیں عوام کو ریلیف مہیا کریں حکومت تاجروں کے مسائل و معاملات حل کرنے کیلئے تیار ہے اور وہ حل کررہی ہے تاہم گرانفروشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے واضح ہدایات دے رکھی ہیں کہ گراں فروشی ناقابل قبول ہے اس لیئے دکاندارحضرات حکومتی ہدایات پر عمل کریں سید یاسر گیلانی نے تاجروں سے کہا کہ انہیں ناجائز تنگ نہیں کیا جائیگا۔ لیکن تجاوزات پر کوئی کمپرمائزنہیں ہو گا جس جگہ تجاوزات ہیں انہیں بہر صورت ہٹایاجائیگا۔ جنہوں نے تجاوزات کی ہیں وہ از خود ہٹا لیں بصورت دیگر حکومت راست اقدام کریگی۔



