مرغ مارکیٹ کے تاجران نے مارکیٹ کی صفائی مکمل کر لی

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کرتے ہوئے انجمن تاجران مرغ مارکیٹ نے میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے 20سالہ گندگی مارکیٹ صاف کر ڈالی ساری مارکیٹ کو پانی سے دھو کر صاف ستھرا کر کے دیگر مارکیٹو ں کے لیے مثال قائم کر دی ہے کہ صفائی کیلئے صرف میونسپل کارپوریشن کی طرف ہی نہ دیکھا جائے خود بھی ہمت کریں تو سارا شہر صاف ستھرا ہو سکتا ہے گزشہ روز انجمن تاجران مرغ مارکیٹ کے صدر راجہ آصف خان، چیئر مین مہتاب میر، جنرل سیکرٹری راجہ صغیر خان سرپرست اعلی راجہ عظمت خان، طارق اعوان، راجہ صبور خان، آصف اعوان، بابر کمال، راجہ اظہر، نوید قریشی، ابرار احمد ودیگر نے میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی، ڈپٹی میئر خالد اعوان، چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم، میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کی ہدایت پر عملہ فائر برگیڈ کے ہمراہ مرغ مارکیٹ کو پانی سے دھویا اور 20سالہ گندگی صاف کردی خود تاجروں نے سیوریج لائن کے مین ہول بھی دھوئے جن سے پانی گزرتا ہے اور گندگی سے بھر گئے تھے اس موقع پر صدر راجہ آصف خان، جنرل سیکرٹری راجہ محمد صغیر، طارق اعوان نے میونسپل کارپوریش کے ذمہ داران کے تعاون پر شکریہ ادا کیا کہ مرغ مارکیٹ میں صفائی کیلئے انہوں نے فائر برگیڈ کی گاڑی فراہم کی ہے۔



