گلگت بلتستان
عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں، سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون

سکردو(محاسب نیوز)سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی نثار پر قاتلانہ حملہ دراصل گلگت بلتستان کے امن پر حملہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی غیرجانبدار، شفاف اور فوری تحقیقات عمل میں لائی جائیں اور ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔راجہ جلال مقپون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی یا غیر ضروری اقدام سے مکمل اجتناب برتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خطے کو آگ و خون میں دھکیلنے کی ناکام کوشش ہے، لہٰذا عوام کو شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا ہوگا۔