مسلم کانفرنس نے 29ستمبر کو کوہالہ تا مظفرآباد امن مارچ کا اعلان کردیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ کی کال پر ڈویژن مظفرآباد کا اہم ہنگامی اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا،اجلاس جلسہ کی شکل اختیار کرگیا، اجلاس میں کارکنان مسلم کانفرنس نے بھرپورشرکت کی،اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے طرز عمل اورانتشاری رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کھاوڑہ میں تمام دکانیں کھلی رکھنے29ستمبر سینٹرل پریس کلب سے اپر ڈا تک امن مارچ کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ نے کی۔ ثاقب مجید راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی جان بوجھ کر انتشار پیدا کررہی ہے، مزاکرات سے راہ فراراختیار کیا گیا،حکومت پاکستان وفاقی وزراء نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14گھنٹے طویل مزاکرات کیے لیکن ایکشن کمیٹی نادیدہ قوتوں اورہینڈلرز کے زیر اثرکسی بھی قابل عمل حل کو ماننے سے انکاری رہی،جھتے نے آزادکشمیر کے تشخص،قومی ہیروز اورپاکستان کے جھنڈے کے وقار کو مجروح کرنے کا کوئی اقدام کرنے کی کوشش کی تو اس کے سخت نتائج ہونگے،نہ ہی کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے دی جائیں گی،راجہ ثاقب مجید نے ٹرانسپورٹرز اورتاجروں،سول سوسائٹی،نوجوانوں،طلباء سے اپیل کی کہ امن قائم کرنے کیلئے کردارادا کریں،ریاست ہے تو سب کچھ ہے ریاست سے ہی کاروبار جڑاہوا ہے،اگر کسی نے زبردستی دکانیں بندکروانے کی کوشش کی تو اس کا بندوبست کریں گے،کسی کو یہ اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی کہ ملک،افواج پاکستان اوراداروں اورسیاست دانوں کو گالم گلوج اور ان کی عزت مجروح کی جائے۔اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان،فیلڈمارشل کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سفارتی اورجنگی محاز پر کامیابیاں حاصل کی اورپاکستان وسعودی عرب دفاعی معاہدہ کر کے ازلی دشمن بھارت اوراسرائیل کی چالوں کو ناکام بنایا،اجلاس سے سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک،سمعیہ ساجد،یاسر نقوی ایڈووکیٹ،سلیم اعوان،احسن کاظمی،تصور موسوی،راجہ جابر خان،سجاد عباسی،راجہ عامر ظفر،راجہ لیاقت،قذافی الطاف،چوہدری باسط علی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالوحید،جبار عباسی،راجہ نورحسین،راجہ نسیم،راجہ مبشر،سیٹھ ظہور،اکمل ظفر،منظورانقلابی،قاضی محمودالرحمن،راجہ وقار،حاجی اقبال ودیگر نے خطاب کیا۔محترمہ شمیم علی ملک سابق وزیرحکومت نے کہا کہ شوکت نوازمیر میرا بھتیجا ہے،ہمارے اقابرین کی ریاست کیلئے بڑی خدمات ہیں،ہم الحاق پاکستان کے حامی ہیں ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دی ہیں،میرے چچا حبیب میر مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان کے دائیاں بازوں تھے،میرے عزیز آج تم کس طرف جارہے ہیں کن لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہوآزادی کیلئے ہمارے والدین نے بڑی قربانیاں دی ہیں اس خطے کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون شامل ہے،کیوں آپ خود مختاری کی طرف چل پڑے ہو میں آپ کو دعوت دیتی ہوں آپ قانون سازاسمبلی کا الیکشن لڑو وہاں قانون سازی کرو،میرے اورآپ کے والدین نے کشمیر بنے کا پاکستان نعرے کے ساتھ کھڑے تھے،ریاست کے سابق وزراء کیخلاف نازیباں گالم گلوچ کسی صورت برداشت نہیں،مقررین نے کہا کہ جب بھی نظریہ الحاق پاکستان پر نقب لگانے کی کوشش کی توکھاوڑہ والوں نے مذمت کی،فتنہ کمیٹی جب اٹھی ہم نے بھاپ لیا31اگست2023کو گیلانی چوک میں احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کیخلاف نعرے لگائے گئے ہم نے فوراً اس سٹیج کو ہی ختم کردیا،سیاسی قائدین کی توہین کسی صورت برداشت نہیں،سردارعتیق احمد خان،راجہ فاروق حیدرخان سمیت سابق وزیراعظم کیخلاف بے ہودہ گفتگو اورپوسٹربنائے گئے جن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اگر یہی روش رکھی تو آپ کا شہر میں چلنا محال کردیں گے،عمران خان کا عروج تھا آج اس کا حال بھی دیکھ لیں،وزیراعظم پاکستان کا شکریہ جنہوں نے وفاقی وزراء کی کمیٹی بنا کر آزادکشمیر بھیجی اورمزاکرات کیے،عام آدمی کے نقات پر اتفاق ہوا اگر اتفاق نہیں ہوا تو آئینی معاملات پر نہیں ہوا،ایکشن کمیٹی عام عوام کی خیرخواہ نہیں،عام آدمی کی دشمن ہے،آج مظفرآباد کی مارکیٹ کے ریٹس اورگڑھی حبیب اللہ کے ریٹ میں 50فیصد کا فرق ہے یہ مافیا ہے،مسلم کانفرنس کے کارکن ریاست کے چوکیدار ہیں ہم بیس کیمپ میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیں گے،ہم پاکستان وپاک فوج کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں،29ستمبر امن مارچ راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں ہوگا جو دنیا دیکھے گی۔