گلگت بلتستان

نمائندہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ماؤنٹین گائیڈز مسٹر سیزرسیزابیانچی کی GBکادورہ

یہ ٹریننگ ای وی کے ٹو سی این ٓر، محکمہ سیاحت، حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے یکم سے 11 اکتوبر 2025 تک منعقد کر رہا ہے۔ذرائع

گلگت(محاسب نیوز)گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں پیشہ ور گائیڈز کی تربیت اور ان کی عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ماؤنٹین گائیڈز کے نمائندے مسٹر سیزر سیزا بیانچی نے پاسو، گوجال میں EvK2CNR کے زیر اہتمام تربیتی سیشن میں شامل ہونے کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ یہ ٹریننگ ای وی کے ٹو سی این ٓر، محکمہ سیاحت، حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے یکم سے 11 اکتوبر 2025 تک منعقد کر رہا ہے۔اٹلی کے انتہائی تجربہ کار ٹرینرز اس پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ پہاڑی رہنماوں کی ایک ٹیم تیار کرنا ہے۔ یہ گائیڈز کوہ پیماؤں اور ٹریکروں کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، جس سے پاکستان میں بلندی پر رہنمائی کا معیار بلند ہوگا۔اس اقدام سے کوہ پیمائی کی عالمی برادری میں پاکستان کا امیج بہتر ہونے کی امید ہے۔ اگرچہ نیپال نے طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ گائیڈز کی پیشکش کی ہے، پاکستان ابھی اس اہم عمل کا آغاز کر رہا ہے۔ مقامی گائیڈز کو بااختیار بنانے اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کا اعتماد پیدا کرنے کے لیے سرٹیفیکیشن بہت ضروری ہے جو پاکستان کے اندر ماہر گائڈز پیدا کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ EvK2CNR، مسٹر Agostino Da Polenza کی قیادت میں، پاکستان کے کوہ پیمائی کے شعبے، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ماؤنٹین گائیڈز، اور دیگر عالمی تنظیموں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف ماؤنٹین گائیڈز (UIAGM) کے نمائندے اور اٹلی سے EvK2CNR کے ٹرینرز نے سیکرٹری سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان جناب ضمیر عباس سے ملاقات کی اور مستقبل قریب میں بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے لیے تربیت اور امکانات کے بارے میں تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ کوہ پیمائی کی خدمات فراہم کرنے والوں کا ایک ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا رہا ہے جس میں ماؤنٹین گائیڈز کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں کوہ پیمائی کی صنعت میں مزید بہتری کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

Related Articles

Back to top button