مظفرآباد
کیپٹل سٹی میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر’ندیم پلہاجی

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و میونسپل کونسلر ندیم پلہاجی نے کہا ہیکہ کیپٹل سٹی مظفرآباد میں ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کیلئے ماکڑی تا دہنی مائی صاحبہ بائی پاس روڈ ، ماکڑی تا چہلہ پل ، پلیٹ تا چہلہ پل ، واک وے بائی پاس سرکلر روڈ کے منصوبوں کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر فنڈز فراہم کریں اور ان پر کام کا آغاز کرائیں صرف اعلانات سے کام نہیں چلے گا عملی اقدامات کی ضرورت ہے شہر میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کا ہے سڑکیں تنگ نہیں کشادہ کی جائیں بائی پاس لنک سڑکیں بنائی جائیں اپنے اخباری بیان میں ندیم پلہاجی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہر کے منصوبے دیے تھے اس کے بعد شہر کی طرف کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ہے۔ موجودہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اس شہر کے قومی منصوبوں پر عملی شروع کرائیں۔




