مظفرآباد

مقبول بٹ شہید کی برسی‘ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج

کوٹلی،لندن (نمائندہ خصوصی) 11فروری محمد مقبول بٹ شہید کی برسی پر برطانیہ کے شہر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے زبردست احتجاج برطانیہ میں جموں و کشمیر کی آزادی پسند جماعتوں کے زیرِاہتمام 11 فروری شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر، بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے حسبِ روایت بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج میں برطانیہ بھر سے تعلق رکھنے والی کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارت کے خلاف پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو قرار داد بھی پیش کی۔احتجاج میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) سمیت تمام آزادی پسند جماعتوں کے کارکنان نے جوش و جذبے سے شرکت کرتے ہوئے محمد مقبول بٹ شہید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مظاہرین نے اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم، قومی کشمیری جھنڈے، بینرز اور شہید مقبول بٹ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جبکہ فضا“ہم کیا چاہتے آزادی ”،“بھارتی فورسز کشمیر چھوڑو”اور“یاسین ملک کو رہا کرو”جیسے نعروں سے گونجتی رہی۔برطانیہ کے مختلف شہروں سے آنے والے آزادی پسند جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ شہید محمد مقبول بٹ کا جسدِ خاکی کشمیری عوام کے حوالے کیا جائے، غیرقانونی طور پر قید حریت رہنما و کشمیری لیڈر یاسین ملک سمیت تمام بے گناہ کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔احتجاج میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کابڑا قافلہ بھی شریک ہوا، جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے کارکنان اور عہدیداران شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button