تازہ ترینصوبائیقومی

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ اور حکومت پر فلور کراسنگ کی حمایت کا الزام

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ اور حکومت پر فلور کراسنگ کی حمایت کا الزام عائد کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے بتادیا کہ وہ لوٹا کریسی اور کرپشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے فلور پر کھڑے ہوکر استعفے کا اعلان کیا، پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ دینے والے پر 63 اے لاگو ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے بھی چیئرمین سینیٹ کی طرف سے فلور کراسنگ کی حمایت کرنے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
ادھر جے یو آئی ف کے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ نے ہم پر بھی نقب لگائی، ن لیگ کو پیغام ہے آپ نے اچھا نہیں کیا۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کردیا اور واضح کیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے انہیں استعفا نہیں دیا ، وہ اب بھی ایوان کے رکن ہیں۔

Related Articles

Back to top button