مظفرآباد

بھیڑی نلہ کلس روڈ پختگی کا کام سست روی کا شکار،ٹھیکیدار غائب

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)بھیڑی نلہ کلس روڈ کی پختگی کا کام سست روی کا شکار ٹھیکیدار سڑک پر سولنگ ڈال کر غائب کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر پختہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار نلہ کلس کے رہائشی محمد ادریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نلہ کلس روڈ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی پختہ نہ ہو سکی عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ٹھیکیدار سڑک پر سولنگ ڈال کر غائب سڑک کی عدم پختگی کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہوئے لیکن کسی ذمہ دار نے سڑک کی جانب توجہ نہ دی محمد ادریس نے مزید کہا کہ سڑک کی کٹنگ بھی غلط طریقے سے کی گئی ہے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ داران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں وزیر حکومت سردار جاوید ایوب عوام علاقہ نلہ کلس کو سفری سہولیات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے سڑک کو پختہ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ہم لوگوں کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے اس سے قبل سڑک سے کئی حادثات بھی ہوئے جس میں لوگ قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اگر سڑک کو فوری پختہ نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے،،

Related Articles

Back to top button