تلخ شیریں یادیں 2021الوداع، 2026کا سورج نئی امیدوں کیساتھ طلوع

مظفرآباد(رپورٹ:جہانگیر حسین اعوان)سال 2025 تلخ و شیریں یادوں سمیت رخصت،کیا کھویا،کیا پایا۔آزاد کشمیر میں سال 2025 کے سانحات، حادثات و انسانی جانوں کا ضیاع کچھ اس طرح سے رہا،سڑک حادثات میں مختلف سڑک حادثات میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جو آج بھی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں، عوامی احتجاج، بے چینی اور سیاسی ہلچل مچی رہی، آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جو بدستور جاری ہیں،سال کے آخری مہینوں میں چوہدری انوار الحق جو کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تھے کو عدم اعتماد سے ہٹا کر راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان منتخب کیا گیا،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کو ہٹا کر شاہ غلام قادر جو کہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہیں کو قائد حزب اختلاف بنایا گیا،کئی یک قد آور شخصیات خاص کو وزراء حکومت نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کی، (JAAC) کی قیادت نے 38 نکاتی مطالبات کے لیے علاقہ بھر میں شٹر ڈاو?ن اور احتجاجی تحریک کی ایک بار پھر کال دینے کے لیے نئے سال کے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کرلیا، اسی طرح گزشتہ سال میں ہونے والے جموں وکشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں اور مجموعی طور پر تقریباً 10 افراد (مظاہرین + پولیس افسران) جان سے گئے جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہوئے۔موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئیں، جس سے عوامی مواصلات اور خبروں کی رسائی متاثر ہوئی۔اہم مطالبات میں سرکاری افسران کے خصوصی الاو?نسز ختم کرنا، اسمبلی میں 12 مخصوص نشستوں کا خاتمہ جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھیں، توانائی منصوبوں سے حاصل ہونے والی رائلٹی، معاشی انصاف اور بہتر عوامی خدمات، سرکاری اقدامات میں حکومت نے ضلعی سطح پر مذاکرات شروع کیے۔



