چیئرمین بلاول کی آمد، مظفرآباد کی سخت سکیورٹی، شہریوں کو مشکلات
مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کے موقع پر چں?یرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مظفرآباد آمد کے باعث دارالحکومت مظفرآباد اور ایوان صدر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی کی زمہ داری آزاد کشمیر پولیس کے بجائے سندھ حکومت کی تھی۔تقریب کا وقت 11 بجے دیا گیا تھا تاہم 9 بجے ہی ایوان صدر کے دروازے بند کردیے گئے۔جن لوگوں کو تقریب میں مدعو کرنے کے لیے کارڈ جاری کیے گئے تھے ان میں سے ہی اکثر و بیشتر کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر سابق وزیر جاوید بٹ سمیت کں?ی اہم رہنماؤں کو ایوان صدر میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔روکے جانے والوں میں ممبر کشمیر کونسل طارق سعید بھی شامل ہیں جن کا تعلق وزیراعظم کے آبائی حلقہ سے ہے اور وزیراعظم کو الیکشن جتوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں انکو بھی روک دیا گیا جہاں سے وہ چلے گئے۔اسی طرح بلاول بھٹو کے ہیلی پیڈ نیلم سٹیڈیم سے ایوان صدر تک جانے کے دوران تمام ٹریفک کو روک دیا گیا اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے




