مظفرآباد

یہاں کوئی پاکستان مخالف نہیں، پیپلزپارٹی آئندہ بھی حکومت بنائے گی، لطیف اکبر، جاوید بڈھانوی

نکیال(صباح نیوز)نکیال میں بڑی تقریب مولانا لعل محمد بانیاں کو خراج تحسین تقریب میں مولانا لعل محمد بانیاں،مطلوب انقلابی،ملک میر زمان،سردار حضرحیات خان سابق امیدوار اسمبلی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا یفرنس کی صدارت چوہدری شیر عالم ایڈووکیٹ نے کی۔قائم مقام صدرآزا و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے مولانا لعل محمد بانیاں مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا لعل محمد بانیاں نے ووٹر کی عزت بحال کی عوام کو سیاسی بیداری دیان کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے وہ عالم باعمل تھے لوگوں کی بہت خدمت کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاوہ ایک عہد ساز شخصیت اور عظیم انسان تھے۔قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مولانا سے میرا پرانا تعلق ہے جس طرح انہوں نے عوام کی خدمت کی اس پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نکیال کے لوگوں نے جو جدوجہد کی اس کی مثال آزاد کشمیر میں نہیں ملتی ہے کرایے پر ہر کوئی تاریخ لکھوالیتا ہے مگر تاریخ وہ جو عوام لکھیں اس ملک کے وارث وہ نہیں جو اسے لوٹتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو اپ کی صورت میں زندہ ہے جو مظلوم طبقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مولانا لعل محمد بانیاں،مطلوب انقلابی،ملک میر زمان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاانہوں نے کہا کہ یہاں کوئی پاکستان مخالف نہیں۔ پیپلزپارٹی آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور جبر کے ساتھ کشمیریوں کی آواز کو بند کرنے کوشش کی ہے۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے ہر فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز بلند کی ہے،معرکہ حق میں شکست کے بعد ہندوستان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور جبر کے ساتھ کشمیریوں کی آواز کو بند کرنے کوشش کی ہے چئیرمین بلاول بھٹو نے ہر فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز بلند کی ہے معرکہ حق میں شکست کے بعد ہندوستان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اوقاف ومذہبی امور رفیق نئیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے آزاد کشمیر کی سیاست میں جدوجہد 1968 میں شروع کی۔

Related Articles

Back to top button