فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم ہاؤس و سیکرٹریٹ کے دروازے کھول دیئے

مظفرآباد(رپورٹ:جہانگیرحسین اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس کے دروازے کھول دیئے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان سیاسی سماجی شخصیات ان کے دوست احباب پھولوں کے گلدستے لیکر ان کو مبارکباد دینے آتے ہیں۔ لیکن وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سابق وزیراعظم انوار الحق کی باقیات ابھی باقی ہیں جو سابقہ روایت کے مطابق لوگوں کو وزیراعظم سے ملنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔جس سے بعض لوگ مایوسی کا شکار ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ آج بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس میں سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر کو یاد کررہے ہیں کہ وہ ہوتے تھے تو ہر ایک کو وزیراعظم سے ملاتے اور ان کے کام کاج خود کردیتے تھے قہوہ چائے پلاتے تھے 4سال بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی صورت میں وزیراعظم سیکرٹرے اور ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔


