مظفرآباد

وادی لیپہ میں سب ڈویژنل کمپلیکس کی تعمیر ناگزیر

لیپہ ویلی(راجہ اکمل جاوید، سٹی رپورٹر سے)لیپہ ویلی میں سب ڈویژن کمپلیکس کی تعمیر ناگزیر، انتظامی و جوڈیشل آفیسران کو مکانیت کی شدید کمی کا سامنا۔ ڈبہ نما کمروں میں جوڈیشل و انتظامی آفیسران اپنے سرکاری فرائض انجام دہی کیلئے مجبور۔ لیپہ ویلی کے انتظامی آفیسران زبوں حالی شکار۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے بغیر انتظامی اداروں کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔ محاسب تحقیقاتی سروے کے مطابق لیپہ ویلی میں انتظامی آفیسران اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور آفیسران دیہہ کے علاوہ تحصیل فوجداری کے دفاتر اور رہائش گاہیں نہ ہونے کے باعث یہ آفیسران پریشانی کا شکار ہیں چھوٹے چھوٹے ڈبے نما کمرے ہیں جن میں یہ آفیسران بیٹھ کر سرکاری فرائض انجام دے رہے ہیں ان آفیسران کیلئے رہائش گاہیں بھی نہیں ہیں فرنیچر بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ انتظامی آفیسران 1کرسی 1میز سائلین اور وکلاء کیلئے بیٹھنے اٹھنے کا کوئی انتظام نہیں گزشتہ دنوں اطلاعات کے مطابق ایس ایم بی آر نے لیپہ کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو ضروری قرار دیا تھا مناسب دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی و جوڈیشل آفیسران کے عزت و قار کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی میں شدید پریشان کا سامنا ہے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہیکہ ترجیح بنیادوں پر سب ڈویژن کے جوڈیشل و انتظامی آفسیران کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے تاکہ انتظامی آفیسران پورے عزت و قار کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی سرانجام دے سکیں۔

Related Articles

Back to top button