مظفرآباد

بھاری کرپشن میں ملوث KIIM کا بجٹ آفیسروقت ذوالفقار علی گرفتار

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن نے لاکھوں کی کرپشن میں ملوث کشمیر انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ (KIIM) کے بجٹ آفیسر DDO (وقت) ذوالفقار علی کوگرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل صاحب کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (KIM) کی جانب سے ارسال کردہ ریفرنس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن کی ہدایت پر محمد بشیر (ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل) نے تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی۔ دوران انکوائری ملازمین و آفیسران کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (KIM) سے دریافت کرنے کے علاوہ ریکارڈ کا بھی ملاحظہ کیا گیا۔ ریکارڈ کی روشنی میں پایا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بجٹ آفیسر / DDO (وقت) کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (KIM) نے جعلی و فرضی بلات جن پر آفیسران کے جعلی دستخط ثبت کر کے محکمہ حسابات سے لاکھوں روپے نکلواتے ہوئے خرد برد کی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی منظوری کے بعد مذکور کے خلاف قانون کے مطابق FIR درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے مزید اہلکاران کے ملوث ہونے کی صورت میں اُن کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ ہذا کر پشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گئے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کریں اور کسی بے ضابطگی / کرپشن وغیرہ کی نسبت ادارہ ہذا کو اطلاع کریں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے محکمہ جات کے سربراہان کو بھی آگاہ کیا ہے کہ ان کے محکمہ میں اگر کوئی ملازم یا آفیسر کرپشن میں ملوث ہے تو اس کی نسبت ریفرنس محکمہ اینٹی کر پشن کو ارسال کریں۔ عوام الناس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی اس کارروائی پر تعریف کی ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ریاستی اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اسی طرح مؤثر کار روائی جاری رکھے گا۔

Related Articles

Back to top button