مظفرآباد

ایکشن کمیٹی کے 98 فیصدمطالبات پر عملدرآمدکردیا‘فیصل ممتاز

مظفرآباد(محاسب نیوز/پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھ دیں۔ جمعہ کے روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا کہ عوامی مفادات سے جڑے مسائل اور معاملات حل کرنے میں موجودہ حکومت نے ایک لمحہ تاخیر نہیں کی۔ جن مسائل کی بنیادپر عوام سڑکوں پر آئے حکومت نے ان کو حل کرنے کیلئے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کو اولین ترجیح میں رکھا۔ کوئی بات مفروضے پر مبنی نہیں۔گزشتہ اڑھائی سالہ حکومت کے دور میں عوام اور حکومت کے مابین کہیں نا کہیں دوری تھی جس کو پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے ختم کیا۔ ریاست بھی اپنی ہے اور عوام بھی اپنی ہے، جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی والے بھی ہمارے بھائی ہیں،بڑے سے بڑا مسئلہ بھی ڈائیلاگ اور بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پر وہ بات کریں گے جو حقائق پر مبنی ہو۔

Related Articles

Back to top button