مظفرآباد
چوہدری ساجد اسلم‘ چوہدری عثمان علی خالد کا میرپور وویو پوائنٹ پارک کا معائنہ

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم اور میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالدنے میرپور وویو پوائنٹ پارک کا معائنہ کیا اور پارک میں تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ شیراز احمد خان،ایکسین بلدیہ شازیب کرامت اور ایڈمن آفسیر چوہدری طارق محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالدنے انہیں پارک کی تزئین و آرائش او ر صفائی ستھرائی کے بارے میں بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم نے کہا کہ پارک کو صاف ستھرا،خوبصورت اور تفریحی سہولیات سے آراستہ کیا جائے پارک میں لائٹس کو بھی بحال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ویو پوائنٹ پارک شہر کے وسط میں واقع ہے اگر یہ پارک مکمل فنکشنل ہو جائے تو شہریوں کو تفریحی کی سہولیات میسر آئیں گی۔




