مظفرآباد

ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کو علیحدہ درج کیا جائے،عظمت قرآن و دستار فضیلت کانفرنس

چناری (تحصیل رپورٹر)خطیب مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری مولانا فرید احمد کی زیر صدارت،قاری عبدالرحیم کی زیر سرپرستی اور قاری ودید احمد کی زیرنگرانی جامع عربیہ،حنفیہ دارالسلام چناری کے زیر اہتمام سالانہ 53 ویں عظمت قرآن و دستار فضیلت کانفرنس نے امریکہ،اسرائیل اور اس کے حواریوں کی عالمی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بالا دستی کے لیے بلا تفریق،رنگ ومذہب اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ چناری میں منعقدہ سالانہ 53 ویں عظمت قرآن و دستار فضیلت کانفرنس سے مہمان خصوصی،خطیب پاکستان علامہ مولانا شبیر احمد عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر جامعہ عربیہ حنفیہ دارالسلام سے تجوید و قرآت مکمل کرنے والے تین،قرآن مجید حفظ مکمل کرنے والے نو طلباء کرام قاری احمد صادق بن محمد صادق ساکن کونا کھیتر،قاری اطیب عالم بن ظہیر اقبال ساکن لیپہ،قاری ثاقب صادق بن محمد صادق ساکن کھٹائی،حافظ احتشام عالم بن محمد بشیر عالم ساکن لیپہ،حافظ انس شبیر بن محمد شبیر ساکن گڑمنڈا،حافظ ریحان بن محمد شعیب ساکن کونا،کھیتر،حافاط اسد کبیر بن محمد کبیر ساکن چنوئیاں،حافظ بلال تنویر بن محمد تنویر ساکن گڑتھامہ،حافظ عبداللہ نعیم بن نعیم الرحمن ساکن چناری،حافظ زوہیب اسلم بن محمد اسلم ساکن بنیاں،حافظ حسین احمد بن محمد خالد ساکن کھٹائی اور حافظ زاکر احمد بن محمد الیاس ساکن لمنیاں کی مہمان خصوصی اور دیگر علماء کرام نے دستار بندی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی،معروف عالم دین حضرت مولانا علامہ شبیر احمد عثمانی نے قرآنِ کریم کی فضیلت،اہمیت اس پر عمل کی ضرورت پر مفصل،جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اطاعت،غلامی میں ممکن ہے،ہمارے پیارے نبی? جو اپنی امت کے لیے راتوں کو رو رو کر بارگاہِ الٰہی میں دعائیں مانگتے رہے،آج اسی نبی? کی امت سنتِ نبوی? پر عمل کرنے سے غافل نظر آتی ہے،جن امور کا حکم رسول اللہ? نے دیا ہے انہیں پورا کیا جائے،جن سے منع فرمایا ہے ان سے رک جانا ہی حقیقی کامیابی ہے،خطیب جامع مسجد مولانا فرید احمد صدارتی خطاب کے دوران شیخ التفسیر و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد الیاس رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،مولانا فرید احمدنے جملہ مہمانانِ گرامی،شرکاء کا کانفرنس کی کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اعزاز میں ظہرانے دیا،مقررین نے مزید کہا کہ قادیانیوں کو ووٹر لسٹوں میں واضح طور پر غیر مسلم کے طور پر علیحدہ درج کیا جائے تاکہ دستورِ پاکستان اور آزاد کشمیر کے آئین کے تقاضوں کے مطابق انتخابی شفافیت یقینی بن پائے،نصابِ تعلیم میں عقیدہ ختمِ نبوت،سیرتِ نبوی? سے متعلق مضامین کو نمایاں طور پر شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو درست اسلامی عقائد سے روشناس کرایا جائے،حکومتِ پاکستان،آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کی غیر آئینی و غیر شرعی سرگرمیوں پر موثر پابندی عائد کی جائے ان کی آئینی حیثیت کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے،قانونِ ناموسِ رسالت? (295?C) پر ہر سطح پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے اسے کسی بھی ترمیم یا کمزوری سے محفوظ رکھا جائے،امتِ مسلمہ سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کرتے ہیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں

Related Articles

Back to top button