مظفرآباد

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاتناقابلِ تلافی قومی سانحہ ہے‘راجہ نجابت

بریڈفورڈ/برطانیہ(محاسب نیوز)جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہء پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اس سال 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ایک ایسے نازک اور کربناک مرحلے پر منا رہی ہے، جب حال ہی میں تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان کی وفات نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پوری کشمیری قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی قومی سانحہ ہے۔ وہ جمعرات 5 فروری کو پاکستانی قونصلیٹ بریڈفورڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ راجہ نجابت حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد جموں و کشمیر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے تاریخی کردار ادا کیا اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بے مثال سفارتی و سیاسی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقِ خود ارادیت کے سچے سفیر تھے اور ان کی پوری زندگی اقوامِ متحدہ، یورپی پارلیمنٹ اور عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے ہوئے گزری۔ ان کی جدوجہد کشمیری تاریخ کا سنہرا باب ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور پاکستانی قونصلیٹ بریڈفورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا انعقاد اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان ہر دور میں کشمیری عوام کا وکیل بن کر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کے سامنے کشمیر کا مقدمہ قانونی، اخلاقی اور سفارتی بنیادوں پر بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسیر حریت رہنما محمد یاسین ملک کے معاملے پر مزید مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارتی عدالتی فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف سنایا گیا

Related Articles

Back to top button