مظفرآباد

پیپلزپارٹی کی نئی حکومت میں بائیومیٹرک سسٹم غیر موثر، دفتر ی نظم وضبط خراب

مظفرآباد (کرائم رپورٹر) نئی حکومت کے آتے ہی بائیومیٹرک حاضری نظام غیر مؤثر، دفاتر میں نظم و ضبط متاثر، مختلف سرکاری محکموں میں ملازمین اور افسران کی بروقت حاضری کا جو نظام بائیومیٹرک کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، وہ اب عملی طور پر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کئی دفاتر میں افسران اور ملازمین نہ صرف دیر سے آتے ہیں بلکہ بعض اوقات غیر حاضری کے باوجود کوئی مؤثر چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا۔ دفاتر میں کام کا معیار اور رفتار بھی واضح طور پر متاثر ہو رہی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوامی خدمات کو پہنچ رہا ہے یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم انوارالحق کی حکومت کے دور میں بائیومیٹرک حاضری نظام پر سختی سے عملدرآمد کرایا جاتا تھا۔ اس وقت ملازمین اور افسران اس نظام کی پابندی کرتے تھے، جس کے باعث دفاتر میں نظم و ضبط، بروقت حاضری اور کام کی رفتار بہتر تھی۔سول سوسائٹی اور سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بائیومیٹرک نظام کو دوبارہ مؤثر نہ بنایا گیا تو سرکاری اداروں میں بدانتظامی مزید بڑھ سکتی ہے۔ عوامی مفاد کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ نئی حکومت اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور حاضری کے نظام کو بحال کر کے افسران اور ملازمین کو اس کا پابند بنائے۔

Related Articles

Back to top button