شہر اقتدار میں قبرستانوں پر بھی مافیا قابض، لوگوں کو تدفین میں مشکلات

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان) شہر اقتدار میں بڑے بڑے پلازے محل مارکیٹیں تعمیر قبرستانوں کیلئے اراضی ختم،حقیقی زندگی مرنے کے بعد آرام کے لیے کسی کو احساس ہی نہیں قبرستانوں کی اراضی پر بھی قبضے کیے جا رہے ہیں اپنے خاندان کیلئے قبروں کی جگہ مختص کرنے سے قاصر ہیں ہر وارڈ محلے علاقے کے قبرستان میں دوسرے علاقے کے مردہ کو دفن کرنے کیلئے اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے تدفین کے مسائل بڑھ رہے ہں اندرون شہر ہر وارڈ میں قبرستان میں جگہ ختم ہوتی جار ہی ہے موجودہ موسم روزانہ 4سے 5مرنے کے اعلان مساجد میں ہورہے ہیں محاسب رپورٹ کے مطابق قبرستانوں میں بڑی شخصیات کی قبروں کے ارد گرد گرلیں لگا کر قبر کو محفوظ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے قبرستانوں میں جگہ ختم ہو رہی ہے اور سلسلہ میں تمام وارڈز کے کونسلرز اور متعلقہ قبرستانوں کی کمیٹیز کے ستھ میٹنگ کر کے انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران اس کو بند کرائیں تاکہ قبرستانوں میں مزید جگہ قبروں کیلئے میسر آسکے۔ بالخصوص جن لوگوں نے قبرستانوں میں قبضہ یا تجاوزات کر رکھی ہے اسکو ختم کرایا جائے شہر کا سب سے اہم مسئلہ ہے جس پر ہر کسی کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



