مظفرآباد

آزادکشمیر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ اسے نکھارنے کی ضرورت ہے‘جاوید ایوب

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گھنڈی پیراں پٹہکہ نصیر آباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، وزیر جنگلات سردار محمد جاوید ایوب کی خصوصی شرکت، تقریب میں ناظم اعلی تعلیم کالجز پروفیسر ڈاکٹر طارق خان، پرنسپل ڈگری کالج بالسیری پروفیسر محمد نعیم عباسی، اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد ہارون الرشید اعوان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، والدین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی، جب کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف اور طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکٹس بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر سکینہ نور حسین نے اپنے سپاسنامہ میں ادارہ کے ماضی، حال اور مستقبل کے منظر نامہ پر تفصیلی روشنی ڈالی، انھوں نے اپنے خطاب میں ادارہ کی زیر تعمیر عمارت، سٹاف کی کمی، مکانیت کے مسائل دیگر امور معزز وزرا کے گوش گزار کیے، انھوں نے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر بھرپور خیرمقدم کیا اور شاندار کاکردگی پر سٹاف اور طالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر نعیم عباسی نے پرنسپل ادارہ کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ آج کے پروگرام سے ثابت ہوا کہ سرکاری کالجز حکومت کا چہرہ ہیں، ان شا اللہ جلد بالسیری کالج میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں شروع کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی تعلیم کالجز پروفیسر ڈاکٹر طارق خان نے کہا کہ گھنڈی پیراں کالج محکمہ کالجز کا چہرہ ہے، جہاں تواتر کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ہورہی ہیں، ان شا اللہ محکمانہ سطح پر ادارہ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیر آباد ہارون الرشید اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گھنڈی پیراں کالج مثالی ادارہ ہے، اس کے مسائل حل ہونے چاہیں، امید ہے کہ اس ادارہ کی طالبات اس تحصیل کا نام روشن کریں گی۔انھوں نے پرنسپل کو پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ کالج کی طالبات نے جس بہترین انداز میں پروگرام پیش کیے ہیں قابل داد ہیں، ادارہ کی طالبات نے چھپے ٹیلنٹ کو بہترین انداز میں نکھارا ہے، انھوں نے کہا کہ ادارہ کے پاس مکانیت نہیں، گراونڈز بھی نہیں لیکن اس کے باوجود یہ ادارہ پوزیشنز لے رہا ہے جس سے ثابت ہوا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، اچھے کام کی توصیف ہونی چاہیے، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں پر اعتماد کرنا چاہیے، صنفی تضاد کسی صورت درست نہیں ہے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوسکتی، مرد اور خواتین کو ہمارے مذہب نے یکساں حقوق دیے ہیں

Related Articles

Back to top button